نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) تم نے کٹ آف کیوں کیا ..... میں نے نہیں کیا ٹھیک ایک ماہ قبل، احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والے بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ ایئر انڈیا کے ، ڈریم لائنر طیارے میں اس وقت کاک پٹ کو سنبھالنے والے دو پائلٹوں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو
کے چند لمحوں بعد ہی سب کچھ ختم ہو گیا تھا۔
یہاں کٹ آف کا مطلب ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے نظام کو آن اور آف کرنے کے لیے کاک پٹ میں موجود دونوں سوئچ کو بند کرنا ہے۔
پہلے پائلٹ کے سوال کے جواب میں دوسرے پائلٹ نے کہا کہ اس نے سوئچ آف نہیں کیے تھے۔