the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 16 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی میں کل وقتی صدر کے لیے تنظیمی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے انہیں 2019 میں جو ذمہ داری سونپی ہے اس میں وہ سب کو ساتھ لے کر چلی ہیں اورپارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی اداکیا ہے۔
محترمہ گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں انتخاب کرانے کامطالبہ پارٹی میں ہرطرف سے ہورہا ہے اور سب کے جذبات کے مطابق کانگریس کی مضبوطی کے لیے تنظیمی انتخابات ہونے چاہئیں لیکن پارٹی کے تمام لیڈران اورکارکنان کو اس سے پہلے متحد ہوکرپارٹی کے مفادات کو سب سے اہم رکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تنظیمی انتخابات کرانے یا دیگر امور کو پارٹی کے



اندراٹھایا جانا چاہیے۔ پارٹی کے داخلی امور کو عوامی پلیٹ فارم یا میڈیا کے ذریعہ نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔ ان کاکہنا تھاکہ انہوں نے ایک کل وقتی صدر کے طورپر بخوبی اپنی ذمہ داری اداکی ہے اور عوامی اہمیت کے مسائل اٹھائے ہیں اور انہیں بغیر سوچے سمجھے نہیں جانے دیا ہے۔ پارٹی کے لیڈران جو بھی کہتے ہیں انہوں نے اس پر توجہ دی ہے لیکن میڈیا کے ذریعہ کوئی بھی بات ان سے نہیں کی جاسکتی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے اور ذاتی مفادات سے قطع نظر پارٹی کے مفادات کو سب سے اہم مانتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ہی انہیں عبوری صدر کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی اوروہ اس عہدے پر تب سے ذمہ داری سے کام کر رہی ہیں اور انہوں نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کوشش کی۔ دلتوں، کسانوں، قبائلیوں، غریبوں، پسماندہ، کمزور طبقات سب کا مدا وہ اٹھاتی رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.