: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،١١ اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد میں حائیڈرا سروسز اچانک بند ہو گئیں جب ہائیڈرا مارشلز نے تنخواہیں کم کیے جانے کے خلاف بطور احتجاج اپنی ڈیوٹیز چھوڑ دیں۔ اس ہڑتال کے باعث ایمرجنسی سروسز معطل ہو گئیں اور 51 حائیڈرا گاڑیاں بند ہو کر کنٹرول روم میں کھڑی رہ گئیں۔حکومت نے حال ہی میں ایک جی او جاری کرتے
ہوئے حائیڈرا ملازمین کی تنخواہوں میں 7000 روپے کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا، جس پر ناراض ملازمین نے ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کر دیا۔حائیڈرا حکام نے مارشلز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی دہلی سے واپس آنے کے بعد ہی اس مسئلے پر بات ہوگی، اور اگر اس سے پہلے خدمات بحال نہ کی گئیں تو انہیں استعفیٰ ناموں پر دستخط کرنے پڑیں گے۔