حیدر آباد 21 اگست (یو این آئی) حیدر آباد کے عثمان ساگر ذخیره آب کے لیے جاری کردہ الرٹ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا، کیونکہ بالائی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
حیدر آباد میٹر و واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے پہلے ہی
اطراف کے علاقوں اور موسی ندی کے کنارے آباد لوگوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
شدید بارش کے باعث پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔