the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 17 جون ( پریس نوٹ ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پروفیسر وسیم حنیف کو برطانیہ کے باوقار اعزاز آرڈر آف برٹش ایمپائر سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ شاہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبہ حیات میں نمایاں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے منتخبہ شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے۔ پروفیسر وسیم حنیف کو ذیا بیٹس اور طبی عدم مساوات کے شعبہ میں غیر معمولی ریسرچ اور خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ پروفیسر وسیم حنیف گرامر اسکول حیدرآباد اور گاندھی میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے والد جناب محمد حنیف اعظم جاہی ملز کے جنرل منیجر اور انہیں الغرباء کے صدر رہے۔ پروفیسر حنیف 1995 سے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف برمنگھم سے ایم ڈی کیا اور رائل کالج آف فزیشینس لندن سے ایم آرسی پی اور ایف آرسی پی کیا۔ یونیورسٹی ہاسپٹلس برمنگھم سے انہوں نے ذیا بیطیس



اور انڈوکرینا لوجی میں اسپیشل ٹریننگ حاصل کی اور 2003 سے وہاں کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ میڈیسن یونیورسٹی آف وارویک کے ویزیٹنگ پروفیسر ہیں۔ 

برمنگھم یونیورسٹی کے میڈیکل ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین ہیلت فاؤنڈیشن یوکے کے ٹرسٹی ہیں۔ ذیا بیٹس کے موٹاپے اور طبی عدم مساوات جیسے امور کے وہ ماہر ہیں۔ وہ یورپین یونین کی پالیسی فورم کے ایڈوائزنگ نمبر، ذیا بیٹس پر یو کے پارلیمینٹری کمیٹی کے نمبر عالمی ادارہ صحت کے رکن برائے گلوبل پالیسی فورم ذیا بیس، اقوام متحدہ چوٹی کا نفرنس میں وزراء کے رہنمائی کے لئے کامن ویلت کی حکمت عملی ، یوکے، انڈیا کو ویڈ ٹاسک فورس کے بھی وہ رکن رہے ہیں۔ حیدر آبادی اور ہندوستانی کمیونیٹیز کے علاوہ برٹش کمیونٹی نے بھی وسیم حنیف کو اس باوقار اعزاز کے لئے مبارکباد پیش کی، واضح رہے کہ گزشتہ 50 برس کے دوران کسی حیدر آبادی مسلمان کو اوبی ای کا پہلا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.