: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد15ستمبر(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد کی سنگارینی کالونی میں 6سالہ لڑکی کی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کی واردات پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے آج متاثرہ کے ارکان
خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔
انہوں نے لڑکی کو بھرپورخراج پیش کیا اور اس خاندان سے تفصیلات حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد ہوئے مقامی افراد کے احتجاج نے اس علاقہ کو دہلا کررکھ دیا تھا۔