حیدرآباد،4 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد میں پیر کی شام تیز گرج چمک کے ساتھ ریکارڈ توڑ بارش ہوئی، حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔شام 6 بجے تک سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش شیخ پیٹ منڈل کے تحت بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد میڈچل-ملکاجگیری ضلع کے قطب اللہ پور کے تحت گجولامارم کے مہدیو پورم
میں 121.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیریت آباد منڈل کے تحت یوسف گوڑا میں 116 ملی میٹر، سری نگر کالونی میں 105.8 ملی میٹر، جبکہ خیرت آباد میں سی ای ایس ایس میں 99 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کوکٹ پلی میں بستی دواخانہ کے آس پاس کے علاقوں میں 97.5 ملی میٹر اور کوکٹ پلی میں راجیو گروہکلپا میں 94.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ امیرپیٹ میں میتریوانم میں 92.3 ملی میٹر رپورٹ ہوئی۔