: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 10 جولائی (یو این آئی) مالی سال 2024-25 کے دوران ایل اینڈ ٹی حیدر آباد میٹرو ریل کارپوریشن نے 14 نئی ٹرینوں کو شروع کرنے اور بقیہ ٹرینوں کی 2027 تک مرحلہ وار تکمیل کے لئے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ ان میں سے وہ میٹرور یلیں جنہوں نے پہلے ہی 10 لاکھ کلو میٹر سے زائد کا سفر مکمل کیا ہے ، ان کی مکمل مرمت کی جارہی ہے۔ اس وقت شہر میں 57 میٹرو ریل ٹرینیں روزانہ مسافروں کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ حیدر آباد کے لئے میٹرو کو چس پہلی بار 2015 میں جنوبی کوریا سے درآمد کئے گئے تھے اور
وہ گزشتہ دس سالوں سے بلا تعطل کام کر رہے ہیں۔ موجودہ تین روٹس پر یومیہ 1000 سے زائد ٹرپس کے دوران 69.2 کلو میٹر کے فاصلے طے کئے جارہے ہیں، جن میں ہر ٹرین روزانہ تقریباً 25,000 کلو میٹر کا سفر طے کر رہی ہے۔ کو ویڈ کے دوران 6 ماہ بند رہنے کے علاوہ گزشتہ سات برسوں میں ہر میٹروٹرین نے سالانہ اوسطا ڈیڑھ لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔ جن ٹرینوں نے 10 لاکھ کلو میٹر کا سنگ میل عبور کیا ہے ، ان کی پیر یاڈک اوور ہالنگ سال 25-2024 میں مکمل کی گئی ہے، جبکہ باقی ٹرینوں کی مرمت بھی مرحلہ وار کی جائے گی۔