: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/16فروری(ایجنسی) صدر ایران حسن روحانی نے اپنے دورہ حیدرآباد کے دوسرے دن جمعہ کی صبح گنبدان قطب شاہی کا دورہ کیا اور مقابر کا معائنہ کیا۔ یہ گنبدان ایرانی فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ ان گنبدوں میں قطب شاہی حکمران مدفن ہیں۔
صدر ایران جمعہ کی صبح 9بجے گنبدان قطب شاہی پہنچے۔ ان
گنبدوں کی تزئین نو اور بحالی کے پراجکٹ کا آغاز آغاخاں ٹرسٹ فار کلچر اور تلنگانہ حکومت کے محکمہ آرکیالوجی کے میوزیمس کے درمیان یادداشت مفاہمت کے ذریعہ ہوا تھا۔
تلنگانہ حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ آغاخاں ٹرسٹ فار کلچر کے عہدیداروں نے روحانی کو ان گنبدوں کی تاریخی حیثیت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔