: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد یکم ستمبر (یو این آئی) ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد حیدر آباد کے دو اہم ذخائر آب عثمان سا گر اور حمایت ساگر کے بہاو میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث صرف تین دروازے کھولے گئے۔ واٹر بورڈ حکام نے بالائی
علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں کمی اور بارش رکنے کے بعد ، عثمان ساگر کے دو دروازے اور حمایت ساگر کا ایک دروازہ کھولا۔ یہ اقدام ذخائر میں پانی کی سطح کو قابو میں رکھنے اور ان کی پائیداری کو یقینی بنانے کے انتظامی منصوبہ کا حصہ ہے۔