حیدرآباد، 23 جولائی (ذرائع)امرت بھارت اسٹیشن اسکیم (اے بی ایس ایس) کے تحت پرانے شہر کے علاقے کے اپوگوڑہ ریلوے اسٹیشن پرتیزی سے کام کیا جارہا ہے، ریلوے اسٹیشن کے تعمیری کام دسمبر 2025 تک مکمل ہونے کی امید
ہے۔
ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے حیدرآباد ڈویژن کے تحت واقع اس اسٹیشن کو تقریباً 26.81 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے۔
اپوگوڑہ اسٹیشن ایک مضافاتی گریڈ -3 اسٹیشن ہے جو حیدرآباد کے جنوبی حصے میں فلک نما – کاچی گوڑا سیکشن میں واقع ہے۔