: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) انڈیا اتحاد کے سیکڑوں ارکان پارلیمنٹ نے ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کی حمایت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کرنے کی
کوشش کی، لیکن پولیس نے راستے میں روک کر انہیں حراست میں لے لیا اس سے پہلے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازے پر جمع ہوئے ، ووٹر فہرست پر خصوصی جامع نظر ثانی کے خلاف نعرے بازی کی اور وہاں سے انتخابی کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کی طرف پیدل مارچ شروع کیا۔