the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 23 مئی (یو این آئی)مرکزی اقلیتی امور کے وزیرمختار عباس نقوی نے ہفتے کے روز کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ 25 ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہنرہاٹ گزشتہ پانچ ماہ سے بند ہیں اور انہیں 25 ستمبر سے دوبارہ کھولا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہنرہاٹ کی تھیم ’لوکل سے گلوبل‘ رہے گی جس کا وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا۔ مسٹر مودی نے 13 مئی کو قوم کے نام اپنے خطاب میں ملک کی معیشت پر زور دیتے ہوئے ایک خاص ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے دیسی سامان اور مقامی مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے لئے ’لوکل ، گلوبل اور ووکل‘ جیسے منتر بھی دئے تھے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ آج ہر اہل وطن کو اپنے ’لوکل‘ کے لئے ’ووکل‘ بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں مقامی چیزوں نے ہی ہمیں



سہارا دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ نہ صرف مقامی مصنوعات خریدیں بلکہ انہیں فروغ بھی دیں۔
مسٹر مودی نے اس حوالہ میں ان کی پہلے کی درخواست سے کھادی مصنوعات کی مانگ میں زبردست اٖضافے کا بھی ذکر کیا تھا ۔ادھر کورونا بحران کے دوران کھادی ماسک کی مانگ میں تیزی آئی ہے۔ اب تک آٹھ لاکھ سے زائد ماسک بنانے کے آرڈر موصول ہوئے ہیں ، جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں چھ لاکھ ماسک فراہم کیے جاچکے ہیں اور ساڑھے سات لاکھ ماسک ضلع انتظامیہ کو تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ماسک کی فراہمی کے لئے راشٹرپتی بھون ، وزیر اعظم کے دفتر ، مرکزی وزارتیں ، حکومت جموں و کشمیر اور عوام سے ملے آرڈر بھی شامل ہیں۔
کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے مطابق دبئی ، ماریشس ، امریکہ ، یورپ کے بہت سے ممالک میں ماسک برآمد کیے جائیں گے۔ کھادی کے ماسک مختلف رنگوں میں دستیاب ہونگے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.