: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن/1مارچ(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوپ ہکس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، 29 سالہ ہوپ سابقہ امریکی ماڈل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کی جاتی ہیں جب کہ ہوپ کئی سالوں سے امریکی صدر کے ساتھ
تھیں۔
ہوپ ہکس امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئی تھیں جہاں ان سے 9 گھنٹے تک تفتیش ہوئی تھی۔ سماعت کے صرف ایک دن بعد ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کے استعفیٰ کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔