نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) ہندوستان نے جمعرات کو امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جی 7 سر براہی اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا کا دورہ باہمی احترام ، مشتر کہ مفادات اور ایک دوسرے کے تحفظات کی حساسیت پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع فراہم کرے گا وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے کینیڈا کے دورے کی اہمیت سے متعلق ایک سوال کا
جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو گزشتہ ہفتے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا فون آیا۔ فون پر بات چیت . دوران مسٹر کارنی نے مسٹر مودی کو کنانا سکس میں ہونے والی جی۔ 7 چوٹی کا نفرنس میں مدعو کیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کو ہندوستان۔ کینیڈا تعلقات اور آگے کے
بڑھنے کے راستے پر غور کرنے کا موقع بھی ملا۔ ہندوستان اور کینیڈا متحرک جمہوریتیں ہیں جو مشتر کہ جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط وابستگی اور عوام کے درمیان متحرک تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔