: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہےکہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے کانگریس مواصلات محکمے کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں
سے کہا کہ پہلے ہاف میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی۔
ہمارے کھلاڑیوں کے اس کھیل سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرجوش رہی ہے اور ان کے عمدہ کھیل ثابت کرتا ہے کہ آئندہ اولمپک میں سونے کا تمغہ ہمارے نام ہوگا۔