مونگیر ، 3 مئی (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پر سنل لا بور ڈ اور پر امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ ، جھار کھنڈو مغربی بنگال کے کال پر تحفظ اوقاف کمیٹی مونگیر کے زیر اہتمام امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت میں 5 مئی 2025 کو صبح آٹھ بجے ٹاؤن ہال مونگیر میں
وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک تاریخی، پر امن اور پُر جوش احتجاج ہونے جارہا ہے۔
یہ اطلاع مولانا محمد عارف رحمانی ناظم جامعہ رحمانی و کنویز تحفظ اوقاف کمیٹی مونگیر نے اپنے ایک پریس بیانیہ میں دی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جو یقیناً وقف کی حفاظت کی تحریک میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔