: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) عمان کا ایک 48 رکنی وفد، تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر قیس بن محمد الیوسف کی قیادت میں 10 سے 14 مئی تک ہندوستان کا دورہ کرے گا۔
وفد میں صحت، فارماسیوٹیکل، کان کنی، سیاحت، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی، شپنگ اور رئیل اسٹیٹ
سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر حکام اور تاجر شامل ہیں۔
ملک کی تجارت اور صنعت کی وزارت نے منگل کو کہا کہ اس تقریب میں، دونوں اطراف کے سینئر حکام 11 مئی کو راجدھانی میں منعقد ہونے والی ہند-اومان جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کے 10ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔