حیدرآباد15اگست(یواین آئی)تلنگانہ بھر میں شدید بارش اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال کے پیداہونے کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاستی انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ چوکس
رہیں۔
حکام کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ فوری طورپر حیدرآباد میں کنٹرول رومس کا قیام عمل میں لائیں تاکہ صورتحال پر نگرانی رکھی جاسکے۔
ساتھ ہی ہیلی کاپٹرس اور دفاع کے ہیلی کاپٹر کو بچاو و راحت کاموں کے لئے تیار رکھاجائے۔