نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے کئی حصوں میں آج صبح موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے خطے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں 30-40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اعتدال سے لے کر موسلا دھار بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش
اور ہواؤں کی وارننگ دی گئی ہے۔ ریڈ الرٹ میں پریت و بار ، شاہدرہ، سیلم پور ، و و یک و ہار ، غازی آباد ، نوئیڈا، فرید آباد ، پلول، ہوڈل، علی گڑھ ، بلند شہر اور متھرا شامل ہیں۔
شمال مغربی اور جنوب مغربی دہلی کے ساتھ ساتھ ہریانہ اور راجستھان کے پڑوسی علاقوں کے لیے بھی اور نج الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جہاں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔