حیدر آباد، 18 جولائی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں تلنگانہ میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہاں جاری روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا
کہ اگلے پانچ دنوں میں ریاست کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی مدت کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر 30 تا40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔