حیدرآباد، 12 اگسٹ (ذرائع) آئندہ چند دنوں میں شدید بارش کی پیشین گوئی کے پیش نظر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اگلے تین دنوں تک تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
منگل کو ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران چیف منسٹر
نے انچارج وزراء اور عہدیداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے حکم دیا کہ حیدرآباد سمیت ریاست بھر کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور شہر کی ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے لاء اینڈ آرڈر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔