the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،9جون (یواین آئی)ممبئی سمیت مہاراشٹر کے بیشتر علاقوں میں گھن۔گرج چمک کے ساتھ مانسون کی پہلی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے سربراہ جینتا سرکارنے مانسون کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھی خبر ہے اورجنوب مغربی مانسون ممبئی،تھانے اور پالگھر میں 9 جون کو دستک دے چکا ہے۔
مانسون کے ولساڑگجرات ،ناگپسور مہاراش اور پھر مشرقی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔مہاراشٹر میں آئندہ دو تین دن مانسون اپنا جلوہ دکھائے گا۔
آج صبح سویرے سے ممبئی کے شہری اور نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح 9اور 10 بجے کے درمیان بجلی



کوندنےکے ساتھ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے لگی اور چارپانچ گھنٹوں سے سلسلہ جاری ہے۔
دفتر موسمیات قلابہ کے مطابق جنوبی ممبئی میں 77.4 ملی۔میٹر اور سانتا کروز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59.6ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سینٹرل ریلوے کے سی پی آر اوشیواجی ستار نے مطلع کیا کہ مضافات میں بھاری بارش کی وجہ سے چونابھٹی اور سائن -کرلا کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔احتیاطی طورپر ریلوے نے سی ایس ایم ٹی اور تھانے کے درمیان میں لیائن کی۔لوکل سروس بند کردی گئی ہے ۔اور شیواجی مہاراج ٹرمنس اور واشی۔کے درمیان آج صبح ساڑھے 10 بجے ہاربر لائن کی سروسز معطل کردی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.