: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد - 28 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے میدک ضلع کے راما ئم پیٹ میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متاثرین سے بات چیت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ ایک شخص جو پانی
میں بہہ گیا ہے کی نعش کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی صور تحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت مکمل طور پر چوکس ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ راحت اقدامات بالخصوص گذشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کے سبب شدید طور پر متاثرہ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کی راحت کے سلسلہ میں مساعی کی جائے۔