میڈرڈ ، 5 اگست (یو این آئی) اسپین میں سیر و تفریح کے بعد برطانوی لڑکے کو جانا تو تھا انگلینڈ لیکن جا پہنچا اٹلی وہ بھی بغیر ٹکٹ کے۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق اسپین کے ایئر پورٹ پر 15 سالہ لڑکا
اپنے والدین سے بچھڑ گیا اور غلطی سے دوسرے جہاز میں بیٹھ کر اٹلی جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی جوڑا اپنے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ اسپین میں چھٹیاں منانے کے بعد لندن واپس جانے کے لیے ایک مصروف ہسپانوی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔