حیدرآباد15اگست(یواین آئی)نبیرہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری، خطیب دکن حضرت پیر سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی قبلہ، سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ نسبیہ موسویہ و رکن صدر مجلس علماء دکن و مرکزی رویت ہلال کمیٹی و سرپرست اعلیٰ متحدہ مجلس مشائخ حیدرآباد دکن نے مختصر سی علالت کے بعد بعمر 70 سال آج قبل از ظہر کیر ہاسپیٹل بنجارا ہلز میں داعی اجل کو لبیک کہا۔
نماز جنازہ و تدفین آج بروز ہفتہ 10 بجے شب، درگاہ
شریف سر کار سید شاہ موسی قادری قدس سرہ عمل میں آئے گی۔
پسماندگان میں محل مبارک کے علاوہ تین صاحبزادگان مولانا سید آل مصطفیٰ قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ، مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی حسنین پاشاہ اور مولانا سید آل محمد قادری الموسوی الجیلانی شبرپاشاہ ایڈوکیٹ اور دودختران زوجہ مولانا سید بدرالدین حسن قادری الموسوی امین پاشاہ (جدہ) و زوجہ مولانا حافظ سید مدثر معزپاشاہ قادری الحیدری (کرنول شریف)شامل ہیں۔