: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مہسانہ/26اکتوبر(ایجنسی) پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج گجرات میں مهسانہ ضلع کے وسنگر تعلقہ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔23 جولائی 2015 کو وس نگر میں پاٹيداربرادری کو ریزرویشن دلانے کی مانگ کو لے کر نکالی گئی ایک ریلی کے دوران بھڑکے تشدد میں مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو آگ لگانے سے منسلک اس مقدمے میں ہاردک کو
گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی۔
وسنگر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلسل تین تاریخوں پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ہاردک کے علاوہ اس معاملہ میں کل 19 ملزمان میں سے ایک اور پاٹيدارو ں کی ایک اور تنظیم146 سردار پٹیل گروپ145 کے سربراہ لال جی پٹیل کے خلاف کل غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا ۔ ہاردک پٹیل کی پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی گئی۔ہاردک کے وکیل راجندر پٹیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل مصروفیت کی وجہ سے متعینہ تاریخوں میں عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔