the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی،13مارچ(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے سے ملک میں خطرناک حالات پیدا ہوگئے ہیں،اس لئے وقت رہتے اس سے بچنے کےلئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا’’میں پھر دہرانا چاہتاہوں کہ یہ کورونا بہت بڑا مسئلہ ہے۔اسے نظر انداز کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔اگر اس کورونا کے خلاف سخت قدم نہیں اٹھائے گئے تو ہندوستانی معیشت تباہ ہوجائےگی۔ حکومت اس کے خطرے کو سمجھنا



چاہئے۔‘‘
محترمہ واڈرا نے کہا’’آج دنیا کے تمام ملکوں سمیت ہندوستان بھی کورونا وائرس جیسی مہاماری کی زد میں ہے۔ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے کچھ چھوٹی چھوٹی احتیاط سے ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔آئیے مل کر اس مہاماری کو شکست دیں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکےلئے پیغام دیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورونا کی علامات دکھیں یا کھانسی،بخار یا زکام جیسی کوئی پریشانی ہوتو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں اور ایسی حالت میں لمبا سفر نہ کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.