: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کابل، 10ستمبر (یوا ین آئی) افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام
تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔