: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/28نومبر(ایجنسی) حالیہ تبدیلی مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی کیرالہ کی خاتون ہادیہ کو اپنی طبی تعلیم مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں اجازت دیئے جانے کے ایک دن بعد آج
کوئمبٹور پہنچایا گیا، جہاں سے وہ سلیم کے لئے روانہ ہوگئیں۔ ہادیہ آج دو پہر ایک بج کر 20 منٹ پر دہلی انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے پولس کی سکیورٹی میں کوئمبٹور کے لئے روانہ ہوئيں۔ ان کے ساتھ دو خاتون پولس اہلکار بھی تھیں۔
کوئمبٹور سے کیرالہ پولس انہيں سڑک کے راستے سےسلیم پہنچائے گی۔