the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن ۱۶ جولائی)یو این آئی) امریکہ کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن، بارک اوبامہ، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دنیا کے ایک درجن سے نامور ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکائونٹس ہیک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
یہ واقعہ کل شام کا ہے جس میں شائع ہونے والی ٹوئیٹس میں 'بٹ کوائن' کی صورت میں عطیات مانگے گئے تھے۔
ٹوئٹر نے ایک اِی میل میں بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔
فوری طور پر معاملے کی نوعیت اور واضح اسباب کا پتہ نہیں لگ سکا ہے لیکن مسئلے کی سطح اور تناسب سے لگتا تھا کہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔ یہ اطلاع وائس آف امریکہ نے دی ہے۔
اس کی وجہ سے شیئر



مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔
میڈیا کے مطابق چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ اکائونٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری تھیں۔
ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں 'کرپٹو کرنسی' سے متعلق ٹوئیٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئیٹ سامنے آیا۔
امیزون کے بانی جیف بزوز اور اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ اکائونٹس بھی متاثر دکھائی دیے۔
بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انھوں نے فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا؛ جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
یو این آئی۔ سلام

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.