واشنگٹن 10 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) امریکہ کی نئی سوشل میڈیا ویٹنگ پالیسی کے باعث بھارت میں H-1B ویزا کی بڑی تعداد میں اپائنٹمنٹس اگلے سال تک ملتوی کردی گئیں۔ امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا کہ جن امیدواروں کو نئی تاریخ کی ای میل ملی ہے، وہ صرف
اسی تاریخ پر انٹرویو کے لیے آئیں، ورنہ قونصل خانے میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔اسی دوران، امریکہ نے جنوری سے اب تک 85 ہزار ویزے منسوخ کیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سرحدی تحفظ اور امیگریشن کی جانچ ان کی اولین ترجیح ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔