حیدر آباد، 23 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پونم پر بھا کرنے کہا ہے کہ حسن آباد اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ وزیر پر بھا کر نے آج حسن آباد کی سری رینو کا ایلماں مندر میں حاضری دی اور خصوصی پو جا ادا کی۔ انہوں نے مندر حکام کو ہدایت دی کہ شردھالووں کو کسی قسم کی
دشواری پیش نہ آئے۔
بعد ازاں وزیر نے حسن آباد کے تالاب کی تزئین و ترقی کے کاموں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تالاب کی جدید کاری اور خوبصورتی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے گور و ویلی پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔