ریاض، 14 مئی (یو این آئی) خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوش حالی سے جڑا ہے۔
جاسم
البداوی نے ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں بیان میں کہا کہ سب سے اہم مسئلہ غزہ کا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم تنازع ختم کرنے اور انسانی خدمات کی بحالی کے لیے مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔