: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گوئٹےمالا/5جون(ایجنسی) گوئٹے مالا میں فوئیگو آتش فشاں سے لاوا ابلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاوے کی زد میں آ کر اب تک انہتر شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب
تک بہت کم ہلاک شدگان کی شناخت ہو سکی ہے۔ متعدد افراد کے بدستور لاپتہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں برس کے دوران دوسری مرتبہ یہ آتش فشاں پھٹا ہے۔ فوئیگو پہاڑ کے قریب واقع دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔