عادل آباد،10 اپریل (ذرائع) ریاستی حکومت نے 1 تولہ سونے کے وعدہ کو پورا نہیں کیا، اس بات کو یاد دلانے کے لیے ایکوڈا منڈ کے ماڈل گاؤں مکھرا (کے) میں دولہا اور دلہن نے جمعرات کے روز اپنی شادی کے منڈپ میں پلے کارڈ دیکھا کر ریاستی حکومت کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا۔
کامبلے
امول اور گیتانجلی نے پلے کارڈ لے کر ایک احتجاج کیا جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی لیڈر راہول گاندھی سے پوچھا گیا کہ دلہنوں کو سونا کب دیا جائے گا۔انہوں نے ریونت ریڈی اور راہول گاندھی سے تیلگو، ہندی اور انگریزی میں سوالات اٹھائے۔ان کے ساتھ ان کے عزیز و اقارب بھی شامل تھے۔