: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/12اکتوبر(ایجنسی) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں ایک شخص نے نکاح سے صرف چند منٹ قبل اس وقت شادی سے انکار کردیا جب خاتون کے والد نے بیٹی کی خواہش کو دلہے کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی
کے پاس اپنی گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے۔ اس لیے بیٹی کو شادی کے بعد ڈرائیورنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر دولہا چونک گیااور غصے میں آکرشادی سے انکار کردیا۔
تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا۔