: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، ، 8 اگست (یو این آئی) بندھن کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کا نگریس کے راجیہ سمجھا ایم پی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اقلیتی شعبہ ) کے چیئر مین عمران پرتاپ گڑھی کے اعزاز میں بھارت کا عمران کے عنوان سے منعقدہ مشاعرے میں کئی اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، نمائندہ شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی آج
یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق یہ موقع نہ صرف ان کی شخصیت کے ہمہ گیر اثرات کا مظہر بنا بلکہ ان کی مقبولیت کا ایک زندہ اور تابناک ثبوت بھی۔ کانگریس کے اہم لیڈروں نے اس موقع پر اپنی محبت اور الفت کا بھر پور اظہار کیا۔ اس مشاعرہ و کوی سمیلن میں کئی نامور شعراء اور شاعرات نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے۔ سبھی شعراء نے عمران پرتاپ گڑھی کی ادبی اور سیاسی خدمات کی ستائش کی۔