: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 جنوری (ایجنسی) کانگریس نے رافیل لڑاکا طیارے سودے کے سلسلے میں جمعہ کو مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس معاہدے میں قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے، اس لئے پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا قیام بہت ضروری ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حکومت کو یہ لگتا ہے کہ رافیل سودے کا تنازعہ خاموشی دفن ہوجائے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ اس سودے
میںٖ فضائیہ کی ضرورت کو ذہن میں نہیں رکھا گیا اور اس طرح قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔
انہوں نے رافیل سودے کے سلسلے میں میڈیا کے ایک حلقے میں آنے والی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سودے سے متعلق کچھ نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ سودے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی کانگریس نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے جے پی سی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا اور اب اسے دوبارہ دہرا رہی ہے۔ انهوں نے کہاکہ 'اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رافیل طیارے سودے کی جانچ جے پی سی سے کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ کانگریس اس معاملے پر جے پی سی تشکیل دینے کا مطالبہ دہراتی ہے'۔