: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 8 جنوری (ذرائع) سابق اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے اتوار کو کہا کہ کانگریس حکومت دہلی دوروں کے نام پر چھ ضمانتوں پر عمل آوری میں تاخیر کررہی ہے اور لوک سبھا انتخابات تک ملتوی کررہی ہے۔ تلنگانہ بھون میں رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کے ساتھ
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس کو ریاست میں اقتدار میں آئے ایک مہینہ ہو چکا ہے اور حکومت وعدوں پر عمل آوری میں تاخیر کر رہی ہے۔ جائزوں کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلتا اور دہلی کے دوروں کے نام پر قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔