: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ چینی در انداز ی کے سلسلے میں حالات صاف نہیں ہے اور اس بار ے میں پارلیمنٹ میں مسلسل سوال کئے جا رہے ہیں لیکن چین سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے کو تیا ر نہیں ہے اس لئے اس بارے میں اطلاع دینے کے لئے کل جماعتی میٹنگ کی جانی چاہئے کانگریس کے ترجمان منیش
تیوای نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر میںپریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے ساتھ گزشتہ تین سال سے اصل کنٹرول لائن پر مسلسل سرحد پر تنازعہ چل رہا ہے اور اصل صورتحال کیا ہے اس کی کسی کو اطلاع نہیں ہے اس لئے حکومت کو تمام حزب اختلاف جماعتوں کو بلا کر اس بارے میں تفصیلی معلومات اپوزیشن کے اعلی قیادت کو فراہم کرنی چاہئے۔