: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 دسمبر (ایجنسی) سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی افواہوں اور فیک نیوز پر لگام لگانے کے مقصد سے 2011 میں جاری قوانین کی جگہ پر انفارمیشن ٹکنالوجی (انٹرمیڈیٹ اداروں کے لئے ہدایات) اصول 2018 کے مسودے پر عام لوگوں سے رائے مانگی گئی ہے۔
الیکٹرانکس اور
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ 2011 میں نوٹیفائیڈ قوانین کی جگہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیٹ اداروں کے لئے ہدایات) اصول، 2018 کا مسودہ تیار کیا گیاہے۔ مختلف وزارتوں کے درمیان اور اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم / فیس بک، گوگل،ٹوئٹر، یاہو، واٹس ایپ اور انٹرمیڈیٹ اداروں کی نمائندگی کرنے والی دیگر ایسوسی ایشنز-مثلا، آئی اے ایم اے آئی، سي اواےآئی اور آئی ایس پی اے آئی جیسے پیغام رسانی والے پلیٹ فارمز سمیت دیگر شراکت داروں کی رائے کی بنیاد پر اس مسودے کو تیار کیا گیا ہے۔