the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان چین سرحد جیسے حساس اور سنگین مسئلے پر مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے جو بڑی بدقستی ہے۔
مسٹر سنگھ نے یہاں صحافیوں سےکہا کہ ہندوستان اور چین کی سرحد پر جاری تنازعہ کے سلسلے میں حکومت کا رویہ بد بختانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سے ملک کچھ سوالوں کے جواب چاہتا ہے۔ ہندوستان۔چین سرحد پر ہوئی جھڑپ کے سلسلے میں آج پورا ملک غیظ و غضب میں ہے۔ ایسے حساس اور سنگین مسئلے پر مرکز ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔ دہلی میں ہی ہونے والی آل اپارٹی میٹگ میں وزیر اعلیٰ اروند



کیجریوال کو نہ بلانا، مرکز کی بی جے پی حکومت کی کمزور ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اے اے پی کے رہنما نے کہا کہ آج چین۔ہندوستان تنازعہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی ایک میٹنگ کرنے جا رہے ہیں لیکن اس سے قبل کچھ سوال ہیں جن کے ملک جواب چاہتا ہے۔ کافی لمبے عرصے سے ہندوستان۔چین سرحد تنازعہ چل رہا ہے۔ یہ خبر بھی سننے میں آئی کہ چین نے ہندوستان کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان کئی دور کا مذاکرہ بھی ہوا۔ اس کے باوجود ایک ایسا واقعہ ہوا جس کے سلسلے میں آج پورا ملک غضبناک ہے۔ ملک کے عوام میں غصہ ہیں۔ کئی طرح سوال عوام کے ذہن میں آ رہے ہیں لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت کا جو رویہ ہے وہ بڑی بدقسمتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.