the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 28 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ وزیر امیت شاہ نےقدرتی آفات کی وجہ سے صفر نقصان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کو دہراتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ’آپدا متر‘ منصوبے کے تحت 350 اضلاع کے ایک لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ فوری طور پر لوگوں کی مدد کر سکیں مسٹر شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تجرباتی بنیادوں پر 5500 آپدا متر اور اتنی ہی تعداد میں آپدا سکھیوں کو تربیت دی گئی ہے۔ اس کے نتائج تسلی بخش آنے کے بعد ، مرکزی حکومت نے 350 آفت متاثرہ



اضلاع میں گاؤں کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کرنے والے ان آپد متروں کو مناسب تربیت کے بعد ان کا لائف انشورنس کرایا جائے گا تاکہ وہ اور ان کے خاندان بے فکر رہیں اور لوگوں کی مدد کرسکیں۔
انہوں نے کہا’’ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ چاہے کتنی ہی شدید آفت کیوں نہ آئے، ایک شخص کی بھی جان نہ جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ہدف ہم سب کے سامنے رکھا ہے ۔ اسی کے تحت گاؤں گاؤں تک ڈیزاسٹر پروٹیکشن سسٹم کی تیاری کے منصوبے کو علمی جامہ پہنایا جارہا ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.