: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،12دسمبر(یواین آئی)عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالی وال کی بھوک ہرتال کا معاملہ جمعرات کوراجیہ سبھا میں اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو ان سے بات کرنی چاہئے مسٹر سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ محترمہ مالی وال خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں تین دسمبر سے بھوک ہڑتال پر
ہیں اور ان کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔
وہ نربھیا کیس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے ،عصمت دری کی متاثر خواتین کو انصاف دلانے کےلئے فاسٹ ٹریک کورٹ تشکیل دینے اور متعلقہ معاملوں کو چھ مہینوں کے اندر سلجھانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندوں کو محترمہ مالی وال سے ملنا چاہئے اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔