نئی دہلی ، 29 مئی (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) کا اعلان کر کے تعریف حاصل کرنے کے لیے بڑے بڑے بیانات دیتی ہے ، لیکن سچائی یہ ہے کہ کسانوں کو دھو کہ دیا جا رہا ہے اور ایم ایس پی پر فصلیں نہیں خریدی جارہی ہیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ حکومت صرف ہر سال
کسانوں کو امدادی قیمت کا اعلان کر کے جھوٹ بولتی ہے۔ حکومت ہر بار کسانوں کو 50 فیصد منافع کی بات کرتی ہے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ اس منافع کا کہیں نام و نشان نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ایم ایس پی خریدی جائے، لیکن حکومت نہ تو فصل خریدتی ہے، نہ ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دے رہی ہے اور نہ ہی کا شتکاری سے متعلق آلات پر ٹیکس ہٹار ہی ہے۔ کسانوں کو فائدہ دینے کی بات کرنے والی حکومت جھوٹ بولتی ہے اور جھوٹے وعدے کرتی ہے۔