the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22دسمبر (یو این آئی) ملک میں دہلی، مہاراشٹر اور تلنگانہ سمیت 15ریاستوں میں کووڈ کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کے 213مریض سامنے آنے اور امریکہ میں اس سے ایک شخص کی موت کے بعد حکومت نے ضلعی سطح پراس انفیکشن سے نپٹنے کی تیاری کی تیاری شروع کردی ہے۔
مرکزی حکومت نے اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر ضلعی سطح پر نگرانی اور ٹیسٹ بڑھانے اور اسپتالوں کو کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیاررکھنے کے لئے کہا ہے۔ اس درمیان وزیراعظم نریندرمودی اومیکرون سے نپٹنے کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے کل میٹنگ کریں گے۔ تازہ



اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 15ریاستوں میں اومیکرون سے متاثرہ213افراد کے سامنے آئے ہیں۔ ان میں دہلی میں 57، مہاراشٹر میں 54، تلنگانہ میں 24، کرناٹک میں 19، راجستھان میں 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14، جموں وکشمیر میں تین، اوڈیشہ میں دو، اترپردیش میں دو اور آندھراپردیش، چندی گڑھ، لداخ، تملناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں سے کل ملاکر 90افراد کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس درمیان امریکہ میں ایک شخص کی اومیکرون کی موت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے سختی سے کووڈ پیمانوں پر عمل کی صلاح دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.