: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) مواصلات کے وزیر جیو تراد تیہ سندھیا نے بدھ کو لوک سبھا میں بتایا کہ سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے بڑی مدد مل رہی ہے وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سندھیانے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے 620 اداروں کو منسلک کیا گیا ہے جس میں 570 بینک اور 30 سے زیادہ پولیس سے متعلق
ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بیرون ملک سے دھوکہ دہی سے متعلق فون کالز کو روکنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ سائبر کرمنلز کی دھوکہ دہی سے بینکوں کو آگاہ کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے کافی سنجیدہ ہے اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے سائبر فراڈ سے نمٹنے کے لیے مضبوط انتظامات کیے جارہے ہیں۔