: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 فروری ( یواین آئی) دہلی یونیورسٹی کے گارگي کالج میں طالبات کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی حکومت جانچ کر رہی ہے ۔ مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل کے فروغ رمیش پوکھریال نشنک نے پیر کے روز ٹویٹ کر کے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کو انجام باہر ی لوگوں نے دیا ہے ۔ اس کی جانچ کی جا
رہی ہے ۔ انہوں یہ بھی کہا کہ کالج انتظامیہ کو اس پر توجہ دینے کے لئے کہا گیا ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کالج کے میں بیرونی لوگوں کا ہجوم گیٹ توڑ اندر گھس گیا اور اس نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ہنگامہ کیا جس سے کالج میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ یہ ہجوم قومی شہریت قانون کی حمایت میں جلوس نکالتے ہوئے جا رہا تھا ۔