کلکتہ 16 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج بنگال حکومت کو ریاست کے سرکاری ملازمین کو فی الحال بقایا مہنگائی الاؤنس کا 25 فیصد ادا کرنے کا حکم دیا ہے تمام ملازمین کو ڈی اے کی یہ رقم چار ہفتوں کے اندر ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے سپریم کورٹ کے جسٹس سنجے کرول اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے جمعہ کو عبوری فیصلہ
سناتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت اگست میں ہو گی سپریم کورٹ نے شروع میں کہا تھا کہ ریاست کو بقایا ڈی اے کا 50 فیصد ادا کرنا ہو گا۔ جسٹس کرول نے تبصرہ کیا کہ ہم نے تمام جگہوں کے فیصلوں کا جائزہ لیا ہے۔
ٹریبونل کورٹ ، ہائی کورٹ کی ڈویژین بنچ۔ اس معاملے میں۔ تمام مقدمات میں ڈی اے کے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے۔